نوشہرہ رسالپور پولیس نے پولیو نہ پلانے والے والدین کے خلاف سات مقدمات درج کرلیے

جمعرات 5 مارچ 2015 20:30

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) نوشہرہ رسالپور پولیس نے پولیو نہ پلانے والے والدین کے خلاف سات مقدمات درج کرلیے۔تین سو دو302والدین ملزم نامزدتیرا انکار ی والدین کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ رسالپور حاجی خادمین کے مطابق محکمہ صحت اور پولیو کنٹرول پروگرام کے تحریری حکم نامہ کے بعد پولیس نے گزشتہ روز 302والدین کے خلاف پولیو کے قطرے اپنے بچوں کو نہ پلانے کے خلاف زیر دفعہ PPC-188 کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔

سول جج/ جوڈیشل مجریٹ نوشہرہ سید حامد قاسم نے تھانہ آضاخیل کے مقدمہ میں گرفتار نوزیر حراست ملزمان کو عدالت نے پندرہ روزہ جوڈیشل ریمارنڈ پر جیل بھیج دیا۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ذکا اللہ خٹک کے مطابق پولیو ایک موزی مرض ہے اپنی آنے والے نسلوں کو پولیو سے پاکستان کا تحفہ دینا ہوگا میڈیا سے گفگو تفصیلات کے مطابق رسالپور پولیس نے ضلعی حکومت کی طرف سے پولیو کے قطرے نہ پلانے پر ضلع بھر میں دفعہ 144دو ماہ کے لیے نافذ کرنے کے بعد محکمہ صحت اور پولیو کنٹرول پروگرام نے تین ہزار دو سو سے زاہد والدین جنہوں نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا ہے ان کے خلاف محکمہ صحت اور پولیو کنٹرول پروگرام نے ایک تحریری لیسٹ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے پولیو قطرے نہ پلانے والے والدین کے خلاف کریک ڈاون شروع کردی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ رسالپور حاجی خادمین کے مطابق محکمہ صحت اور پولیو کنٹرول پروگرام کے تحریری حکم نامہ کے بعد پولیس نے گزشتہ روز 302والدین کے خلاف پولیو کے قطرے اپنے بچوں کو نہ پلانے کے خلاف زیر دفعہ PPC-188 کے تحت تھانہ میں سات مقدمات درج کئے گئے۔سول جج/ جوڈیشل مجریٹ نوشہرہ سید حامد قاسم نے تھانہ آضاخیل کے مقدمہ میں گرفتار نوزیر حراست ملزمان کو عدالت نے پندرہ روزہ جوڈیشل ریمارنڈ پر جیل بھیج دیا۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ذکا اللہ خٹک کے مطابق پولیو ایک موزی مرض ہے اپنی آنے والے نسلوں کو پولیو سے پاکستان کا تحفہ دینا ہوگا میڈیا سے گفگو کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ عنوان :