Live Updates

آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ یہ R.O. کا الیکشن ہے‘ کیا (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کا مک مکا نہیں ہے‘ ندیم افضل چن

جمعرات 5 مارچ 2015 20:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار ندیم افضل چن نے غیرحتمی نتائج کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے آٹھ ووٹ ہیں تو یہ 27 کدھر سے نکل آئے اور 3 ہمارے مسترد بھی ہوئے ہیں اور ان کے 15 بیلٹ پیپرز خالی نکلے ہیں۔ لوگوں نے ان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے اور یہی ہم بتانا چاہتے تھے۔

الیکشن ہار کے ہمیں نہیں معلوم تھا نہ ہم نے الیکشن ہارنا ہے۔ ہم یہ بتانا چاہتے تھے کہ پنجاب میں ہمارے قائد آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ یہ R.O. کا الیکشن ہے۔ ہم ثابت کرنا چاہتے تھے کہ یہ R.O. کا الیکشن تھا۔ آج ثابت ہو گیا کہ اگر سیکرٹ بیلٹ کے اوپر دیا جائے موقعہ تو یہ ایم پی اے جن پر لاء منسٹر بندوق لیکر کھڑا ہو‘ چیف منسٹر کھڑا ہو‘ سپیشل برانچ کھڑی ہو‘ آرمی کھڑی ہو‘ پیسہ کھڑا ہو‘ ڈویلپمنٹ کے فنڈز کھڑے ہوں‘ وہاں بھی لوگ بغاوت کر جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہم اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کرتے ہیں۔ پہلی بات 27 ووٹ ہمارے تھے‘ پی ٹی آئی نے 30 ووٹ ڈالے تھے‘ اگر وہ آ جاتے تو 57 ووٹ بنتے تھے‘ 57 ووٹ ایک اپوزیشن کی سیٹ ہوئی تھی تو میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ مک مکا کس کا ہے۔ کیا (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کا مک مکا نہیں ہے‘ جنہوں نے آج جان بوجھ کر جو ایک سیٹ اپوزیشن کی نہیں تھی وہ سیٹ حکومت کے حوالے تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات