لاہور ہائیکورٹ بار نے فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف ہفتہ وار یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا
جمعرات 5 مارچ 2015 20:28
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ بار نے فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف ہفتہ وار یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا،ہر جمعرات کو وکلائسیاہ پٹیان باندھ کر عدالتوں میں پیش ہوں گے۔فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بارکے جنرل ہاوس اجلاس میں وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
(جاری ہے)
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لاہورہائیکورٹ بار کے صدر پیر مسعود چشتی نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام آئین سے انحراف اور ملک میں متوازی عدالتی نظام قائم کرنے کی کوشش ہے جسے وکلاء مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر وکلاء ،منشیوں اور سائلین کے لئے بائیو میٹرک نظام اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری احمد قیوم نے فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف ،سکیورٹی کا بائیو میٹرک نظام اپنانے کے حق میں اور نامور وکلاء کو ملنے والی تین سے زیادہ لیگل ایڈوائزریوں کے خلاف تین متفرق قرار دادیں پیش کیں جسے وکلاء نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.