موجودہ جمہوری حکومت آمرانہ رویوں میں آمروں سے بھی آگے ہے،صاحبزادہ محمد حامد رضا

جمعرات 5 مارچ 2015 20:25

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت آمرانہ رویوں میں آمروں سے بھی آگے ہے۔بڑی پارٹیوں کے سربراہ ملک چراگاہ ،پارٹیوں کو ذاتی جاگیر ،ممبران اسمبلی کو غلام اور کارکنوں کو مضارع سمجھتے ہیں۔بلوچستان میں بھارت بلوچی میں پاکستان کے خلاف نفرت کی آگ بڑھکارہا ہے ،کے پی کے میں لیٹریسی ریٹ انتہائی کم ہے جس کی وجہ وہاں کے ووٹرزکو شعور نہیں،گوارد پورٹ کی تعمیر دوبئی اورسینگاپورہ دیوالیہ ہوجائے گا،ایران گیس معاہدے سے چین اورپاکستان کا فائد ہے ،سپر پاور ممالک نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے ،پاکستان میں جمہوریت کے نام پر شخصی آمریت مسلط ہے۔

حکمران زیادہ سے زیادہ دولت سمیٹ کر اسے بیرون ملک منتقل کرنے کی پالیسی پر چل رہے ہیں ،تمام کالعدم تنظیمیں نام بدل کر سرگرم عمل ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ا عزاز میں سنی اتحاد کونسل کے رہنما ملک بخش الہی کی جانب دیئے گئے عشائیہ کے دوران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام دھرنے میں ہم ناکام نہیں ہوئے ،سیاسی میں کوئی بھی کام 100فیصد نہیں ہوتا،حکومت خود غلطیاں کرتی ہے ،اوراس کو خود شکار بننے کاشوق ہے ،ہم کل بھی ڈاکٹر طاہر القادی کے اتحادی تھے اور آج بھی ہیں میری بات ڈاکٹر طاہر القادری سے ہوتی رہتی ہے ابھی وہ مکمل صحت یاب نہیں ہوئے ،جب بھی احتجاج کی کال دیئے گئے ہم ان کے ساتھ کھڑ ے ہوگئے ، صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کا کہنا تھا ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے دوسرے صوبوں کی طرف کبھی توجہ نہیں ، بلوچستان کے حالات اس قدر خراب ہوچکے ہیں کہ وہاں لوگ ڈرتے پاکستان نام نہیں لیتے ،بھارت اپنا کام دیکھا رہاہے،ہماری ایجنسیوں اور قومی اداروں کو فوری توجہ دینی چاہئے، انہوں نے کہا کہ ہم کراچی پاکستان کی ٹریڈرز کا حب صرف اس لے کہتے ہیں وہاں بیری پورٹ ہے ،اگرگوادر پورٹ مکمل ہوئے توجہاں 250کے قریب جہاز لنگرانداز ہوسکتے جس سے پاکستان ایشیاء میں ٹریڈرکاحب بن جائے گامگرگوارد پورٹ کی تعمیر دوبئی اورسینگاپورہ دیوالیہ ہوجائے گا اورسپرپاور طاقتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان ترقی کرے۔

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کا ہا رس ٹریڈنگ شروع کرنے والے آج اسے ختم کرنے کے جھوٹے دعوی کررہے ہیں۔ملک میں جمہوریت نہیں مافیا راج ہے۔سینیٹ کے انتخابات کے نام پر مویشی منڈی لگی ہو ئی ہے۔سینیٹ الیکشن نے جعلی جمہوریت کو ایکسپوز کردیا ہے۔نابینا افراد کے ساتھ پنجاب حکومت کارویہ شرمناک ہے۔جمہوریت کے نام پر تاجر اور لٹیرے اقتدار میں آگئے ہیں ۔

شریف برادران نے اقتدار کو خاندانی تجارت کے فروغ کا ذریعہ بنالیا ہے۔حکمرانوں نے ملک کو غیر ملکی قرضوں کے عوض گروی رکھا دیا ہے۔موجودہ نظام کینسر زدہ ہے۔ن لیگ ناکام لیگ بن چکی ہے۔حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے سو کروڑ بچے جبری مشقت پر مجبور ہیں۔338پاکستانیوں کے100 بلین ڈالرکے بیرونی اکاونٹس کی چھان بین ہونی چاہیئے ،صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکمران حکومتی طاقت کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کررہے ہیں۔۔حکمرانوں کی جیبیں بھرتی جارہی ہیں اور قومی خزانہ خالی ہوتا جارہا ہے۔قوم حکومت اور اپوزیشن دونوں سے مایوس ہے۔حکومت کو من مانی کرنے کا موقع دینا اپوزیشن نے اپنا جزو ایمان بنا لیا ہے