چین میں کرپشن کے الزام میں14 قومی سیاسی مشیر نا اہل

جمعرات 5 مارچ 2015 20:24

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 مارچ۔2015ء) چین کے اعلی سیاسی مشیرژنگ شنگ نے بتایا ہے کہ کرپشن کے الزام میں مجموعی طورپر14 قومی سیاسی مشیروں کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔جن میں کیمونسٹ پارٹی کی CPPCC نیشنل کمیٹی کے دونائب چیئرمین لینگ جی ہوا اور سو رونگ شامل ہیں ، ان پر بدعنوانی کا شبہ ہے ۔لینگ جی ہوا سے مشتبہ بدعنوانی کی تحقیقات جاری ہیں ، ان کونیشنل کمیٹی کے نائب چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیئے جانے کے علاوہ گزشتہ ماہ کے کیمونسٹ پارٹی کے اجلاس میں پارٹی رکنیت سے محروم کردیا گیا ہے۔

سو رونگ کو کوسپریم پیپلز پراسیکیوٹر نے پارٹی کے دیگرارکان کے مقابلے میں اپنے کم رتبہ عہدیداروں کو ترقی دینے کیلئے بھاری رشوت لینے کے الزامات پر زیرتفتیش رکھا ہے۔

(جاری ہے)

Yu نے کہا کہ یہ کیسز ہمیں اپنے اراکین کی ساکھ کو بہتر بنانے اور بدعنوانی کیخلاف جنگ جاری رکھنے کیلئے ایک انتباہ ہے ۔چینی صدر Xi Jinping نے 2013 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ انسدادبدعنوانی مہم میں اعلی سطح کے ”ٹائیگرز“ اور اسی طرح کم درجہ” مکھیوں“ کو نشانہ بنائیں گے۔

رواں سال کیلئے CPPCC نیشنل کمیٹی کے ترجمان Lu Xinhua نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کیسز نے CPPCC کے امیج کو متاثرکیا ہے حالانکہ ان کی زیادہ ترخلاف ورزیاں قومی سیاسی مشیروں کی حیثیت سے ان کے دور میں نہیں ہوئیں ۔انہوں نے کہا کہ چین کے انسداد بدعنوانی کی کوششوں کی ”کوئی حد یا چھت نہیں ہے“ اور”کسی کواستثنی حاصل نہیں “۔

متعلقہ عنوان :