راولپنڈ ی،ضلع کچہر ی میں طو یل عر صہ سے وکلاء اور سائلین کی امداد پر زند گی بسر کر نے والا45سالہ سا ئیں عا مر بارش کی سردی کی شدت برداشت نہ کر سکا، ٹھٹر کر زند گی کی باز ی ہا ر گیا

جمعرات 5 مارچ 2015 20:23

راولپنڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) ضلع کچہر ی میں طو یل عر صہ سے وکلاء اور سائلین کی امداد پر زند گی بسر کر نے والا45سالہ سا ئیں عا مر بارش کی سردی کی شدت برداشت نہ کر سکااور ٹھٹر کر زند گی کی باز ی ہا ر گیا سائیں عامر کی نعش محمڈن بلاک سے ملی جس پر انچارج اولڈ کچہری پو لیس چوکی سب انسپکٹر اویس خا ن نے مو قع پر پہنچ کر ریسکیو 1122کو کال کیا تا ہم ریسکیو1122نے نعش ڈسٹر کٹ ہیڈ کو اٹر ہسپتال منتقل کر نے سے انکار کر دیا بعد ازاں اید ھی ایمبو لینس کے ذریعہ نعش پو سما رٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی پو لیس کے مطا بق سا ئیں عا مر کی نعش کا انکشاف تعفن کے با عث ہو ا جس سے پتہ چلتا ہے کہ سائیں عا مر کی موت دو روز قبل ہو ئی پو لیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر لی ہے

متعلقہ عنوان :