راولپنڈی، پلاٹ کے تنازعہ پر سر عام فائرنگ کرکے خو ف وہراس پھیلا نے اور متعد د افراد کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث سا بق نا ظم بابر خان جدون گروپ کے دو ملزمان آصف خان جدون ایڈو کیٹ وغیرہ کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 6یوم کی تو سیع ،ئے پولیس نے ریکارڈ طلب کرلیا

جمعرات 5 مارچ 2015 20:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے رتہ امرال کے علاقے ہزار ہ کالونی میں پلاٹ کے تنازعہ پر سر عام فائرنگ کرکے خو ف وہراس پھیلا نے اور متعد د افراد کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث سا بق نا ظم بابر خان جدون گروپ کے دو ملزمان آصف خان جدون ایڈو کیٹ وغیرہ کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 6یوم کی تو سیع کرتے ہوئے پولیس نے ریکارڈ طلب کرلیا جبکہ دو ملزمان منیر اور محمدآصف کی جانب سے دائر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت 11مارچ تک ملتوی کر دی،ملزمان کے خلاف تھانہ رتہ امرال پولیس نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا یاد ر ہے کہ مذ کورہ ملز ما ن نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کو اٹر ہسپتال راولپنڈ ی میں بھی مخا لف گروپ پر اند ھا دھند فائر نگ کی اور ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی جس کا گنج منڈی پو لیس نے ڈاکٹر کی مدعیت میں مقد مہ در ج کر رکھا ہے

متعلقہ عنوان :