راولپنڈی،سول جج کے بیٹے کو اغواء کرنے والے دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تو سیع ،پو لیس نے 9دن کار یما نڈ حا صل کر لیا

جمعرات 5 مارچ 2015 20:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء)سول جج کے بیٹے کو اغواء کرنے والے دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تو سیع ،پو لیس نے 9دن کار یما نڈ حا صل کر لیا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج کے روبرو تھانہ صدر بیرونی پولیس نے دو ملزمان شریف اللہ وغیرہ کو پیش کرتے ہوئے پو لیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جن کا فاضل عدالت سے اس سے قبل جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا جو آج ختم ہو رہا ہے ملزمان سے ابھی تفتیش کرنا باقی ہے استدعا ہے کہ ملزمان کو مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے ، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کا 9روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرکے تفتیشی آفیسر کی تحویل میں دے دیا، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے آزاد کشمیر کے سول جج کے کم سن بیٹے کو اغواء کرکے رہائی کیلئے لاکھوں روپے تاوان طلب کیاتھا