واپڈا ورکرز یونین کا نجکار ی کے خلاف ملک بھر میں تیسر ے روز بھی احتجاج جاری ، راولپنڈ ی میں پنجاب ہا ؤس کے سامنے دھر نا

جمعرات 5 مارچ 2015 20:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) نے حکو مت کی جا نب سے بجلی کی ڈسٹری بیوشن اور جنریشن کمپنیوں کی نجکاری کے فیصلے کے خلاف تیسر ے روز بھی ہڑ تال کی اور دفاتر کی تا لہ بندی کر تے ہو ئے سڑ کو ں پر نکل آ ئے راولپنڈ ی میں واپڈا ملازمین بجلی کی ڈسٹری بیوشن اور جنریشن کمپنیوں کی نجکاری کے خلاف شد ید احتجا ج کر تے ہو ئے پنجاب ہا ؤس راولپنڈ ی کے سامنے پہنچ گئے اور یہا ں دھر نا دیا جبکہ نجکاری پا لیسی کے خلاف شد ید نعرے باز ی کی واپڈاہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے تر جمان کے مطا بق آئیسکوکے زیرانتظام تمام سرکلوں بشمول راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، جہلم، چکوال، جی ایس او، جی ایس ای، ایم اینڈ ٹی سرکل،پی ڈی کنسٹرکشن، ریجنل سٹورز، آئیسکو کمپیوٹر سنٹر اور تمام ملحقہ دفاتر کا ملازمین نے دفاتر کی تا لہ بندی کی اور دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرے اورریلیاں نکالیں ا اس موقع پر واپڈا سی بی اے کے ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ، ملک فتح خان ، اور دیگر عہدیداروں نے واپڈا ملازمین سے خطاب کیا سٹی سرکل مریڑ حسن راولپنڈی سے نکا لی گئی احتجا جی ریلی پنجاب ہا ؤس تک پہنچ کر دھر نے میں بد ل گئی جہا ں ملا زمین نے نعر ے با زی کی اور شد ید با رش اور خراب مو سم کے با وجو د سڑ کو ں پر مو جود ر ہے آئیسکو کے ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ، ریجنل سیکرٹری حاجی ظاہر گل، زونل چیئرمین ملک فتح خان نے کہا کہ حکومت قومی اداروں کی نجکاری کے عوام دشمن منصوبوں پر عمل پیرا ہے اور اس نے مزدور کش پالیسیاں اختیار کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے محنت کش اور تنخواہ دار طبقے میں بے چینی پیدا ہو رہی ہے اور صنعتی امن تباہ ہو رہا ہے/s

متعلقہ عنوان :