ملتان ، جنوبی پنجاب کو سینٹ کے الیکشن میں نظرا نداز کر نے پر (ن) لیگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 5 مارچ 2015 20:21

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 مارچ۔2015ء) ملتان میں جنوبی پنجاب کو سینٹ کے الیکشن میں نظرا نداز کر نے پر جمعرات کو یہاں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، نیشنل سرائیکی پارٹی کی جانب سے ملتان میں نواں شہر چوک پرا حتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت نیشنل سرائیکی پارٹی کی چیئر پرسن ساجدہ لنگاہ نے کی۔ مظاہرین نے اس موقع پر پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سینٹ الیکشن نامنظور کے نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سینٹ کے الیکشن میں جنوبی پنجاب کو یکسر نظرانداز کر دیا گیا ہے جس کی وہ بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن ) نے پنجا ب کی سیٹوں پر کراچی سے امیدوار امپورٹ کرکے ان کو ٹکٹ دیا جو جنوبی پنجاب کے ساتھ ناانصافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے سابق غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا جس کے باعث جنوبی پنجاب میں تخت لاہور کے خلاف غم وغصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سینٹ الیکشن کالعدم قرار دے کر جنوبی پنجاب کو سینٹ میں مناسب نمائندگی دی جائے۔

متعلقہ عنوان :