سیاسی پارٹیوں نے سینٹ کو طاقتور کرنے کی بجائے نااہل لوگوں کو سینٹ میں بھیج کر قبضہ گروپوں کی حیثیت اختیار کرلی ہے ، پوری قوم مایوس ہے ، کچھ گروپوں نے جنرل راحیل شریف کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی ، جنرل راحیل شریف نے جمہوریت کے پلڑے کو بھاری رکھنے کیلئے اپناوزن ڈالا ، تھوڑی بہت ہارس ٹریڈنگ امریکہ میں ہوتی ہے ، ہمارے سیاستدان نے تو ہارس ٹریڈنگ سے بھی زیادہ ایکا کرلیا ، سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ منتخب ہو کر جن ایوانوں میں گئے ہیں ان کا مقدر نہ ڈبوئیں،سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی ملتان پریس کلب میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 5 مارچ 2015 20:19

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 مارچ۔2015ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیوں نے سینٹ کو طاقتور کرنے کی بجائے نااہل لوگوں کو سینٹ میں بھیج کر قبضہ گروپوں کی حیثیت اختیار کرلی ہے جس کی وجہ سے پوری قوم مایوس ہو کر رہ گئی ہے کچھ گروپوں نے جنرل راحیل شریف کو بلیک میل کرنے کی بھی کوشش کی لیکن جنرل راحیل شریف نے جمہوریت کے پلڑے کو بھاری رکھنے کیلئے اپناوزن ڈالا تھوڑی بہت ہارس ٹریڈنگ امریکہ میں بھی ہوتی ہے لیکن ہمارے سیاستدان نے تو ہارس ٹریڈنگ سے بھی زیادہ ایکا کرلیا ہے سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ قوم کے ووٹوں سے منتخب ہو کر ایوانوں میں گئے ہیں اس لئے ان کے مقدر کو نہ ڈبوئیں ۔

وہ جمعرات کو ملتان پریس کلب میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ہماری سیاست قبضہ گروپوں سے خالی نہیں ہوئی براہ راست الیکشن ہونے چاہئیں تھے اور وفاق کو مضبوط کیا جانا چاہیے تھا لیکن آج صورتحال نظر آئی ہے سینٹ کا ادارہ جعلی بنتانظر آرہا ہے اور ہر کوئی اپنے حصے کیلئے دھاندلی کر رہا ہے اور کوئی بھی پارٹی دھاندلی کے نتیجے میں پیچھے نہیں رہی ہے دھاندلی کے نتیجے میں جب سینٹ بنے گی تو اس کی کیا حیثیت ہوگی اور اگر ایک فرد 70یا 80لاکھ کے نتیجے میں سینٹ میں جائے گا تو وہ قوم کیلئے کیا کرے گا سیاستدانوں نے کوئی اچھے کردار کا مظاہرہ نہیں کیا جو قوم خود بھی دیکھ رہی ہے ان نمائندوں کو ایوانوں میں بھیج کر اپنی شکست دیکھ لی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نہ اقتدار ملنا تھا اور نہ ہی ڈاکٹر طاہر القادری اقتدار چاہتے تھے عوام کے مسائل اتنے بڑھ گئے ہیں کہ سیاستدانوں کو مخلص ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور صرف پنجاب نہیں پاکستان کو مضبوط کرنا ہوگا۔