فاٹا کے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدراتی آرڈیننس حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے، سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن

جمعرات 5 مارچ 2015 20:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 مارچ۔2015ء) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ فاٹا کے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدراتی آرڈیننس حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے، وزیراعظم کی ایڈوائس پر جاری آرڈیننس اگر غیر قانونی قرار دیدیا گیا تو نواز شرف کو حکومت چھوڑنی پڑسکتی ہے‘ فاٹا سینیٹ الیکشن سے متعلق صدراتی آرڈیننس غیرقانونی و غیرآئینی ہے۔

(جاری ہے)

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے ذمہ داری وفاق اور صدر پر ڈال دی۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کنور دلشاد نے کہاکہ الیکشن کمیشن بااختیار ہے، آئینی ذمہ داری پوری کرے، آرڈیننس غیر قانونی قرار دیئے جانے پر وزیراعظم کو حکومت چھوڑنی پڑسکتی ہے۔سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عوام کا سینیٹ سے اعتبار اٹھ چکا ہے، ملک و قوم کے ساتھ مذاق کرنیوالوں کو کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔