نومنتخب سینیٹرز کو مبارک باد ، امید ہے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے : نواز شریف

جمعرات 5 مارچ 2015 19:31

نومنتخب سینیٹرز کو مبارک باد ، امید ہے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5مارچ۔2015ء) سینیٹ انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے مبارک باد دی ہے جبکہ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ امید ہے کہ نئے منتخب ہونے والے سینیٹرز ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

نو منتخب سینیٹرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کا مرحلہ خوش اصلوبی سے سر انجام دیا گیا ہے جبکہ کامیاب انتخابی عمل سے ملک میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب سینیٹرز ملکی ترقی کے لیے دن رات محنت کریں گے اور وطن عزیز کو مثالی مملکت بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :