حیدر آباد،سندھ نیشنل پارٹی نے برطانوی ہائی کمشنر کے سامنے کل دھرنا دینے کی تیاریاں مکمل کرلیں

جمعرات 5 مارچ 2015 17:43

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) سندھ نیشنل پارٹی نے برطانوی ہائی کمشنر کے سامنے کل دھرنا دینے کی تیاریاں مکمل کرلیں ، سندھ حکومت اور پولیس کے اعلی حکام کے سندھ نیشنل پارٹی سے ہونے والے خفیہ مذاکرات کا تیسرا دور بھی ناکام ہوگیا،حیدرآباد سمیت اندرون سندھ میں کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن،80سے زائد کارکنان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا پولیس نے دھرنے کے شرکاء کو روکنے کے لئے واٹر کینین ،آنسو گیس اور ربرکی گولیاں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،تحریک انصاف اور قوم پرست جماعتوں کے مقامی قائدین کی بھی کارکنان کو دھرنے میں شرکت کی ہدایت، دھرنا کے شرکاء کو کسی بھی مقام پر روکنے کی کوشش کی تو امن وامان کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی،کارکن ہر صورت میں برطانوی ہائی کمشنر کے سامنے پہنچیں گے،مرکزی رہنماء اشرف نوناری کا بیان،تفصیلات کے مطابق سندھ نیشنل پارٹی نے آج کراچی میں برطانوی ہائی کمشنر کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں گئیں،جبکہ دوسری طرف سندھ حکومت نے دھرنے کے شرکاء کو روکنے کے لئے مذاکرات کی ناکامی کے بعد سندھ بھر میں کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا، گزشتہ رات کراچی ، حیدرآباد، ٹنڈومحمدخان ، سکھر ،میرپورخاص، سمیت صوبے کے تمام چھوٹے بڑے شہریوں میں کارکنان کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاؤن کیا گیا اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری نے گھنٹوں قائدین کے گھروں کا محاصرہ کیا اور چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں سے بدسلوکی اور 80سے زائد کارکنان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا،جبکہ دھرنے کو برطانوی ہائی کمشنر کے سامنے پہنچنے سے روکنے کے لئے سندھ پولیس کی جانب سے واٹر کینین ،آنسو گیس اور ربر کی گولیاں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جبکہ سندھ نیشنل پارٹی کی جانب سے لسانی جماعت سربراہ کے خلاف آج برطانوی ہائی کمشنر کے سامنے دئیے جانے والے دھرنے میں تحریک انصاف ، عوامی نیشنل پارٹی ،اور قوم پرست جماعتوں کی ضلعی اور مقامی قیادت نے اپنے کارکنان کو بھرپور شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے،جبکہ نیشنل ہاؤس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں مرکزی رہنماء اشرف نوناری نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے اور آئین اس کی اجازت دیتا ہے ،ہم نے احتجاج کرنے والے مظاہرین کی سیکورٹی کے لئے سندھ حکومت، رینجرز اور پولیس کو خط ارسال کئے ہیں ، مگر سندھ حکومت کی جانب سے اپنی اتحادی جماعت کے سربراہ کے خلاف احتجاج کو روکنے کے بھرپوررسیاستی طاقت کا استعمال کیاجارہا ہے اور کارکنان کے گھروں پر تابڑ توڑ چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی وہ پرامن اور منظم انداز میں برطانوی ہائی کمشنر کے سامنے پہنچیں،اور احتجاج ریکارڈ کرائیں اشرف نوناری نے کہا کہ ہمارے پرامن احتجاج کو روکنے کی کوشش کی گئی سندھ بھر میں بھرپور ردعمل سامنے آسکتا ہے جس کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :