ہارس ٹریڈنگ روکنے کی باتیں کر نے والے خود ھاندلی کررہے ہیں ‘ راجہ پرویز اشرف

جمعرات 5 مارچ 2015 17:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ ہارس ٹریڈنگ روکنے کی باتیں کر نے والے خود ھاندلی کررہے ہیں ‘ دھاندلی کر نیوالوں کے خلاف سخت نوٹس لینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ روکنے کی باتیں کرنے والے خود دھاندلی کر رہے ہیں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز وزیراعلیٰ ہاؤس میں بیلٹ پیپرز پر نشان لگا رہے ہیں، پی ٹی آئی کے ارکان کو بیلٹ پیپر باہر لانے کیلئے کہا گیا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دھاندلی کیخلاف چیف الیکشن کمیشنر سے رابطے کی کوشش کی تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :