ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے آرڈیننس لایا گیا ‘وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

جمعرات 5 مارچ 2015 17:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے آرڈیننس لایا گیا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہارس کی ٹریڈنگ کی لعنت سے چھٹکارا دلانا وزیر اعظم کا فرض ہے اور ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے آرڈیننس لایا گیا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے اور یہ آخری دہشتگردی کے خاتمے تک جاری رہے گی اور انہوں نے کہاکہ امید ہے نئے منتخب ہونے والے سینیٹر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قانون سازی کے حوالے سے ہم کر دار دا کرینگے نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ فاٹا سے 6 ارکان کا گروپ بننے کی اطلاع پر آرڈیننس جاری کیا گیا۔