Live Updates

ملک میں دہشت گردی کی وجہ مدارس نہیں حکومتی امریکہ نواز پالیسیاں ہیں ، ،دہشتگردی کو مذہب کے ساتھ جوڑنا ،نا انصافی اورمغرب نواز سو چ ہے ، پاکستان کو سیکولر اسٹیٹ بنانے کی ہر کوشش کو ناکام بنادیا جائیگاخیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی خودہارس ٹریڈنگ کی دلدل میں پھنس گئی

جمعیت علماء اسلام (ف)کے سیکرٹری جنرل وزیر مملکت مولانا عبد الغفور حیدری صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 5 مارچ 2015 17:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام (ف)کے سیکرٹری جنرل وزیر مملکت برائے پوسٹل اینڈ سروسز مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی وجہ مدارس نہیں حکومتی امریکہ نواز پالیسیاں ہیں ، ،دہشتگردی کو مذہب کے ساتھ جوڑنا ،نا انصافی اورمغرب نواز سو چ ہے ، پاکستان کو سیکولر اسٹیٹ بنانے کی ہر کوشش کو ناکام بنادیا جائیگاخیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی خودہارس ٹریڈنگ کی دلدل میں پھنس گئی ، عمران خان سے اپنے ارکین اسمبلی توسنبھالے نہیں جاتے ، مولانا فضل الرحمان نے سچ کہا کہ عمران خان دوسروں پر تنقید کی بجائے پہلے اپنے بکرے سنبھالیں ، بلوچستان کی تعمیر و ترقی کا راز پاک چائنا دوستی گوادر کا شغر رہداری کی کامیابی سے منسلک ہے ، سڑک کا روٹ تبدیل کرنے سے بلوچستان کی ترقی کا خواب شرمندئہ تعبیر نہیں ہوگا ،یاست میں ضمیر فروشی ملک و قوم اور پارٹیوں کیلئے باعث شرمندگی ہے ، مستقبل میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے قانون سازی کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر مولانا فیض محمدنائب امیر مولانا عبداللہ جتک جوائنٹ سیکر ٹری حاجی بہرام خان اچکزئی میر حشمت لہڑی وڈیرہ عبد الصمدمیر نظام الدین حاجی نصیب اللہ خان و دیگر موجود تھے مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا جمعیت علما اسلام نے ہر دور میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیئے سیاسی جماعتوں سے تعاون کیا ہے بلوچستان میں پاکستان مسلم لیگ اور بلوچستان نیشنل پارٹی سے سینٹ کے انتخابات میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کا بنیادی مقصد ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی کرنا تھا مولانا حیدری نے کہا کہ گوادر ٹوکا شغفر موٹر وے سے بلوچستان کی تعمیرو ترقی منسلک ہے اس روٹ کی تبدیلی کی صورت میں مطلوبہ نتائج کے بر آمدگی ممکن نہیں ہوگی بلوچستان کے ساحل و وسائل کو کا آمد بنانے اور ان کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی دلانے کے لئے اس شاہراہ کی اہمیت مسلمہ ہے پرانے نقشہ کے مطابق اس راہداری سڑک کو ڈیرہ اسماعیل خان ژوب خضدار سے ہوکر گوادر جانا ہے جو انتہائی اہم ہے ایک سوال کے جواب میں انہواں نے کہا دہشت گردی کی بنیادی وجہ سابقہ حکمرانوں کی غیر دانشمندانہ امریکہ نواز پالیسیاں ہیں پاکستان کے ایک ڈکٹیٹر نے پوری قوم کی وقار کو امریکہ کے ہاتھوں بیچ کر پاکستان کو مستقل طور پر دہشت گردی کے گھمبیر صورت حال سے دوچار کردیا اس صورت حال سے نکلنے کے لئے قومی اتفاق رائے ضروری ہے اکیسویں ترمیم نے قوم کو متفق رکھنے کے بجائے تقسیم کردیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات