کے الیکٹرک سے معاہدہ ختم ہوگیا ، 650میگاواٹ بجلی دینا لازم نہیں، کراچی والوں کیلئے بجلی دے رہے ہیں،خواجہ آصف

جمعرات 5 مارچ 2015 17:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک سے معاہدہ ختم ہوگیا ، 650میگاواٹ بجلی دینا لازم نہیں، کراچی والوں کے فائدے کے لیے بجلی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ صلاحیت ہونے کے باوجود کے الیکٹرک بجلی نہیں بناتی، نیشنل گرڈ سے سستی بجلی حاصل کر رہی ہے، آئندہ گرمیوں میں لوڈشیڈنگ کی صورت حال بہتر ہوگی لیکن مکمل خاتمے میں دو،تین سال لگیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو معاملہ متعلقہ فورم پر اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :