کورنگی کی حدود سے وال چاکنگ کا خاتمہ ،اویزاں بینرز ہنگامی بنیادوں پر اُتارے جائیں،عبدالراشد خان
جمعرات 5 مارچ 2015 17:17
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء)وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی احکامات پر بلدیہ کورنگی کے تحت صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے ساتھ تجاوزات اور وال چاکنگ کے خاتمے اور شاہراہوں سے اشتہاری بینرز ہٹانے کے حوالے سے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان متعلقہ محکموں سے کہاکہ ہنگامی بنیادوں پر ضلع کورنگی ک حدود میں شاہراہوں کی دیواروں سے وال چاکنگ صاف اور آویزاں بینرز اُتارلئے جائیں اور عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد اور مرتکب افراد اور اداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون یونین کونسل نمبر3میں ملیر ریور برج کے ساتھ بیوٹی فکشن مہم اور شاہ فیصل زون یونین کونسل نمبر5اور 6میں خصوصی صفائی مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس جاوید قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز شاہ فیصل زون اسلم پرویز اور دیگر بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے بیوٹیفکشن مہم کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ گرین بیلٹس اور پارکس کو سرسبز بنا یا جائے اس سلسلے میں عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جائیں اور اس کی افادیت سے عوامی شعور کو بیدار کیا جائے اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ ضلع کورنگی کی حدود میں صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات تیز کی ساتھ جاری ہیں انشا اللہ عوامی تعاؤن کے ذریعے ضلع کورنگی کو بلدیاتی مسائل سے پاک شہر کا مثالی ضلع بنائیں گے مسرور میمن نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کیساتھ شاہراؤں سے تجاوزات وال چاکنگ کا خاتمہ یقینی بنا نے کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر مہم چلا ئی جائے شاہراہوں پر آویزاں بینرز ہٹا ئے جائیں ۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.