پشاور، قومی وطن پارٹی کے سینکڑوں کارکنان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے
جمعرات 5 مارچ 2015 17:12
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) قومی وطن پارٹی کے سینکڑوں کارکنان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ۔قومی وطن پارٹی پی کے 21کے آرگنائزر وار سابق ناظم خالد خان کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری خالد مسعود سے پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی ،اس دوران خالد خان نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
تحریک انصاف این اے 8کے سابق امیدوار اور ضلع چارسدہ کے سینئر رہنما جہانزیب خان ڈھکی،سابق امیدوار این اے 36سلطان شاہ ،سابق صوبائی صدر اکبر خان مٹہ،ہدایت الرحمان،انور تاج ،سعید خان ترکزئی اور فرمان ایڈوکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔تحریک انصاف میں شامل ہونیوالے رہنما خالد خان نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک انصاف کے پالیسی اور منشور کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور پارٹی نظریات کے مزید پرچار اور صوبے میں اسے مزید مضبوط بنانے کیلئے شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.