چین میں نیشنل پیپلز کانگریس کا سالانہ اجلاس شروع

جمعرات 5 مارچ 2015 16:46

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) چین میں نیشنل پیپلز کانگریس کا سالانہ اجلاس شروع ہو گیا ،11 روزہ اجلاس کے آغاز پر چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ اس سال چین میں اقتصادی ترقی کی رفتار ماضی کے مقابلے میں سست رہے گی اور نمو کی شرح محض تقریباً سات فیصد تک ہو گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں نیشنل پیپلز کانگریس کا سالانہ اجلاس شروع ہوگیا ہے جو گیارہ روز تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

چین میں جو دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے، گزشتہ سال ہی اقتصادی ترقی کی شرح 7.4 فیصد رہی تھی، جو کہ گزشتہ چوبیس برسوں کے دوران چین میں کم ترین شرح تھی۔ اقتصادی شعبے میں نمو کی اس کمزور شرح کے باوجود بیجنگ حکومت نے دفاعی بجٹ میں دس فیصد سے زیادہ کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مشرقی اور جنوبی بحیرہ چین میں علاقائی ملکیت کے تنازعات کے باعث چین کے ہمسائے بیجنگ حکومت کی اسلحہ بندی کو تشویش کی نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :