کراچی‘ انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر کسٹم حکام کی کارروائی،کروڑوں مالیت کچھوؤں کے اعضاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام

جمعرات 5 مارچ 2015 16:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر کسٹم حکام کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کے کچھوؤں کے اعضاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، نایاب نسل کے کچھو ے ہانگ کانگ اور چین اسمگل کئے جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے کچھوے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔کسٹم حکام کے مطابق 4342 نایاب نسل کے کچھوؤں کے اعضاء سے بھرا کنٹینر پکڑا گیا،جن کو ہانگ کانگ اور چین اسمگل کیا جا رہا تھا۔کچھوؤں کی مالیت کروڑوں روپے ہے، ایک کچھوا پکڑنے یا مارنے کا جرمانہ ڈیڑھ لاکھ روپے ہے، جس کمپنی کا کنٹینر تھا اسے سیل کر دیا گیا ہے۔