اسلام آباد ہائی کورٹ نے فاٹا اراکین کی سینیٹ انتخابات رکوانے کی استدعا مسترد کر دی

جمعرات 5 مارچ 2015 16:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فاٹا اراکین کی جانب سے سینیٹ الیکشن رکوانے کیلئے حکم امتناعی کی استدعا مسترد کردی‘ جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ صدارتی حکم نامہ دیکھے بغیرکوئی حکم جاری نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

فاٹا کے رکن قومی اسمبلی غازی غلام جمال سمیت چھ اراکین کی جانب سے صدارتی آرڈیننس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ رات گئے جاری آرڈیننس پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی اور اس کے ذریعے انتخابات کے دوران ہارس ٹریڈنگ ہوگی، عدالت سینیٹ انتخابات رکوائے، جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامرفاروق نے سینیٹ انتخابات رکوانے کی استدعا مسترد کرکے صدارتی آرڈیننس کے اجراء کیخلاف درخواست کو سماعت کے لئے منظور کرلیا تھا۔

عدالت نے وفاق اور الیکشن کمیشن حکام کو نوٹس جاری کرکے ایک ہفتے میں جواب طلب کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :