خورشید شاہ کا چیف الیکشن کمشنر کو ٹیلیفون ‘ فاٹا سے متعلق صدارتی آرڈیننس پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا

جمعرات 5 مارچ 2015 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان کو ٹیلیفون کر کے فاٹا سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن کی رات صدارتی آرڈیننس جاری کرنا لازمی ہے جو بدنیتی پر مبنی ہے، چیف الیکشن کمیشنر نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں دھاندلی کے معاملات کا بھی نوٹس لیا جائے۔