قومی اور پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے ارکان نے سینیٹ کیلئے (ن) لیگی امیدواروں کو فیصلہ کے تحت ووٹ دیئے

جمعرات 5 مارچ 2015 16:18

اسلام آباد /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی کی اعلیٰ قیادت کے فیصلے کے تحت قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے چار ارکان اور پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اخترنے سینیٹ الیکشن کیلئے مسلم لیگ (ن)کے حق میں اپنے ووٹ کاسٹ کئے ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے ارکان نے (ن) لیگ کے ظفر اقبال جھگڑا اور راحیلہ مگسی جبکہ پنجاب اسمبلی میں ڈاکٹر سید وسیم اختر نے پروفیسرساجدمیر ،پرویزرشید، جنرل(ر)عبدالقیوم اورعائشہ رضاکے حق میں ووٹ دیا۔