وزیراعلیٰ شہبازشریف کو قطار کے بغیر ہی سینٹ انتخابات کیلئے ووٹ کی اجازت مل گئی

جمعرات 5 مارچ 2015 16:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء ) وزیراعلیٰ شہبازشریف کو قطار کے بغیر ہی سینٹ انتخابات کیلئے ووٹ کی اجازت مل گئی ‘قطار میں کھڑے اراکین اسمبلی سکیورٹی اہلکاروں سے بار بار پینے کیلئے پانی منگواتے رہے جبکہ کئی خواتین اراکین اسمبلی تھک ہار کر زمین پر بیٹھ گئیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی میں سینٹ انتخابات کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے اراکین اسمبلی کو بھی قطار میں کھڑے ہو کر ووٹ کاسٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جس کی وجہ سے پنجاب اسمبلی کے پہلے فلور پر پولنگ کیلئے قائم کمرے کے باہر اراکین اسمبلی کی لمبی قطار نظر آئی تاہم وزیراعلیٰ شہبازشریف کی لائن میں لگنے کی ضرورت نہ پڑی اور وہ اپنے دفتر سے سیدھے پولنگ کیلئے مختص کمرے میں آئے اور اپنا ووٹ کاسٹ کرکے واپس چلے گئے تاہم دیگر اراکین اسمبلی کو قطار میں کھڑے ہو کر ہی اپنی باری کا انتظا ر کرنا پڑا اور ا س موقع پر ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے آنے والی خواتین قطار میں کافی دیر تک کھڑے رہنے کی وجہ سے تھکی ہوئی نظر آئیں اور بعض خواتین تھک ہار کر زمین پر بھی بیٹھ گئیں۔

متعلقہ عنوان :