حکومت نے خواتین کو برابری کے حقوق ،یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ہر سطح پر اقدامات کئے ہیں، ڈی سی او اوکاڑہ

جمعرات 5 مارچ 2015 16:12

اوکاڑہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم نے کہا ہے کہ خواتین کو برابری کے حقوق اور یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لئے حکومت نے ہر سطح پر اقدامات کئے ہیں خواتین کو ملکی ترقی و خوشحالی میں اس وقت ہی کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں جن ان کی تعلیم ،سیاست اور ہر شعبہ میں حوصلہ افزائی کی جائے خواتین کو کام کرنے کی جگہ پر درپیش مشکلات کے ازالے اور ان کو ہر طرح کے استحصال سے بچانے کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی رانا اشرف جاوید، مقامی این جی اوز کے نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین،سماجی کاکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ای ڈی او سی ڈی رانا اشرف جاوید، نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر سیمینار سے خطاب کیااور خواتین کو درپیش مسائل سے حاضرین کو آگاہ کیا ۔تقریب میں بہتر کارکردگی دکھانے والی خواتین کو شیلڈز بھی دی گئیں۔