سینٹ انتخابات میں بی این پی کے سربراہ سرداراختر مینگل نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا

جمعرات 5 مارچ 2015 16:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن رہنما وبی این پی کے سربراہ سرداراختر جان مینگل نے جمعرات کو سینٹ کے انتخابات کے موقع پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا اس موقع پر وہ مطمئن نظر آرہے تھے۔

(جاری ہے)

بی این پی کے بلوچستان اسمبلی میں 2ارکان ہیں جبکہ انہیں بلوچستان نیشنل پارٹی( عوامی )کے ایک،عوامی نیشنل پارٹی کے ایک اور ایک آزاد رکن کی حمایت حاصل ہے۔ بی این پی نے سینٹ کے انتخابات کے موقع پر پارٹی ٹکٹ بی این پی کے رہنما ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی سینٹ کی جنرل نشست پر دے رکھا ہے اس طرح بی این پی کے پاس 5ووٹ ہیں اورانکے امیدوار کو کامیابی کیلئے9ووٹ چاہئے۔

متعلقہ عنوان :