چمن میں ایف سی نے گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ قبضے میں لے لیا

جمعرات 5 مارچ 2015 16:11

چمن میں ایف سی نے گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ قبضے میں لے لیا

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) چمن میں فرنٹیر کور بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے اندرون ملک اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو فرنٹیر کور بلوچستان کے عملے نے چمن کے علاقے کلی محمود آبادمیں کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی کو قبضے میں لیکراس میں سے 7ایس ایم جی ،9میگزین ،340راؤنڈ ،2400گولیاں ،10آر پی جی کے راؤنڈ،فیوز اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والا سامان قبضے میں لے لیا ملزمان یہ اسلحہ تخریب کاری کی غرض سے افغانستان سے اندرون بلوچستان اسمگل کرنا چاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :