بلوچستان میں اس سے پہلے سینٹ کے انتخابات کے موقع پرہارس ٹریڈنگ ہوتی رہی ہے ،تاہم اس دفعہ ہم 70فیصد ہارس ٹریڈنگ روکنے میں کامیاب ہوگئے ہیں،نیشنل پارٹی کے صدر میر حاصل بزنجو

جمعرات 5 مارچ 2015 16:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرو سینیٹر میرحاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اس سے پہلے سینٹ کے انتخابات کے موقع پرہارس ٹریڈنگ ہوتی رہی ہے تاہم اس دفعہ ہم 70فیصد ہارس ٹریڈنگ روکنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ہارس ٹریڈنگ کا آغاز1985ء میں شروع ہوا تھا سابقہ حکومتوں نے اس میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی ۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر سینٹ انتخابات لڑ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچھ ارکان اسمبلی نے ہم سے رابطے قائم کئے تھے اور ہمارے امیدواروں کو ووٹ دینے کی پیش کش کی تھی مگر ہم نے انکار دیا اور کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے ہی امیدواروں کو ووٹ دیں کیونکہ ہم ہارس ٹریڈنگ روکنا چاہتے تھے جس میں ہم سمجھتے ہیں کہ 70فیصد کامیاب ہوگئے ہیں میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ اسوقت ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے سینٹ کے انتخابات کے موقع پر بہت سی سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے رہے کیونکہ سیاست میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کئے جاتے سیاست ایک کھلا میدان ہے اور اس میں بات چیت کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :