پشاور : الیکشن کمیشن نے ووٹ سے متعلق اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے الیکشن کمشنر کو کے پی کے میں انتخابات منسوخ کرنے کی تجویز دے دی۔

جمعرات 5 مارچ 2015 15:51

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 مارچ 2015 ء) : خیبر پختونخواہ اسمبلی میں الیکشن کمیشن نے اراکین اسمبلی کو ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ، الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ہر ایم پی اے پہلے امیدوار کے نام پرنشان لگائے گا اس کے بعد بیلٹ پیپر پر سٹمپ لگائے گا، ہر یم پی اے سٹمپ لگانے کے بعد اپنا ووٹ الیکشن کمشنر کو دکھانے کا پابند ہو گا، پولنگ کا عمل ختم ہونے تک الیکشن کمیشن کے عملے کو اسمبلی میں ہی رکنے کی تاکید کی گئی ہے تاہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے الیکشن کمیشن کو کے پی کے میں انتخابات منسوخ کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے