لاہور : این اے 122 مبینہ دھاندلی کیس، الیکشن ٹربیونل کاتحریری حکم جاری ، ووٹوں کی تصدیق نادرا سے ہونا ضروری ہے، الیکشن ٹربیونل کا جواب

جمعرات 5 مارچ 2015 15:05

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 مارچ 2015 ء) : لاہور کے حلقہ این اے 122 میں ہونے والی مبینہ دھاندلی پر عمران خان نے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروانے کے لیےدرخواست دائر کی تھی جس کو الیکشن ٹربیونل نے منظور کر لیا تھا ، الیکشن ٹربیونل نے اس حوالے سے اپنا تحریری حکم بھی نادرا کو جاری کر دیا ہے جو کہ 13 صفحات پر مشتمل ہے، الیکشن ٹربیونل کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ سے حقائق کھل کر سامنے نہیں آئی لہٰذا ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروانا ضروری ہے، جبکہ الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ نادرا سے تصدیق کروانے کے لیے تمام اخراجار پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان بر داشت کریں گے، الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کو حکم دیا ہے کہ وہ 11 مارچ تک 5 لاکھ روپے ٹربیونل کو جمع کروا دیں.

متعلقہ عنوان :