پشاور : فاٹا الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ ، فاٹا کی 4 نشستوں پر پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار

جمعرات 5 مارچ 2015 14:58

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 مارچ 2015 ء) : پشاور میں الیکشن کمیشن نے فاٹا الیکشن کو صدارتی آرڈیننس کے نتیجے میں ابہام پیدا ہونے کی صورت میں ملتوی کر دیا ہے، فاٹا اراکین نے اس آرڈیننس کے خلاف ہائی کوٹ میں رٹ دائر کی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فاٹا کی 4 نشستوں پر پولنگ کا عمل روک دیا ہے، الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ عدالت میں چلا گیا ہے تاہم عدالت کا فیصلہ آنے تک انتخابات نہیں کروا سکتے.

متعلقہ عنوان :