اپنی زندگی کا انوکھا الیکشن دیکھ رہا ہوں، سینیٹ انتخابات کو حکومت کی ناکامی کہوں یا نہیں سمجھ نہیں آ رہا، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 5 مارچ 2015 14:45

کراچی (اردو ہوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 مارچ 2015 ء) : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں انی زندگی کا سب سے انوکھا الیکشن دیکھ رہا ہوں،حکومت نے رات و رات آرڈیننس جاری کر کے الیکشن کو متنازع بنا دیا ہے اس کے بعد حکومت کو ملنے والے ووٹ بھی نہیں ملیں گے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ووٹ دینے کے لیے ملک میں موجود نہیں ہیں بلکہ اس وقت بیرون ملک موجود ہیں اور ان کا سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہ دینا انتہائی افسوسناک ہیں، سمجھ نیہیں آ رہا کہ اس سینیٹ الیکشن کو حکومت کی ناکامی کہوں یا نہ کہوں، سندھ میں ضیا ءالحق کے زمانے سے دھاندلی شورع ہوئی، صدارتی آرڈیننس کے بارے میں انہوںنے کہا کہ فاٹا کے لیے الیکشن کا طریقہ 2002 ء سے یہی ہے اگر اس کو بدلنا تھا تو پہلے ہی تبدیل کر دینا چاہئیے تھا.

ان کا کہنا تھا کہ پُر امن پولنگ محض سندھ میں ہو رہی ہے، وزیر اعظم کو چاہئیے تھا کہ اس امر پر اپوزیشن کے ساتھ بات کرتے، شیڈول آنے کے بعد اس طرح کی تبدیلیاں سینیٹ الیکشنز پر سوالیہ نشان ہے