سرامکس انڈسٹری کو پانچ ماہ سے بند گیس سپلائی کو فوری بحال کیا جائے‘ ایف پی سی سی آئی
جمعرات 5 مارچ 2015 14:32
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چےئرمین خواجہ ضرار کلیم نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہ سرامکس انڈسٹری کو پانچ ماہ سے بند گیس سپلائی کو فوری بحال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سرامکس انڈسٹری کو قبل از وقت نومبر میں ہی گیس کی سپلائی بند کر دی گی جس سے ایکسپورٹ کے آرڈر کینسل کرنے پڑے،سرامکس انڈسٹری کو فوری گیس سپلائی بحال کی جائے تاکہ آرڈر پورے کئے جا سکیں۔
سرامکس انڈسٹری غیر روایتی ایٹم تیار کرتی ہے جس کو بیرون ملک بہت زیاوہ پذیرائی ملتی ہے جس سے نیشنل انکم میں بھی اضافہ ہو تا ہے۔فیڈریشن چیمبر اس معاملے کو بڑی سنجیدگی سے مانیٹر کر رہی ہے،گیس کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے اس انڈسٹری سے وابستہ40ہزار سے زیادہ خاندان متاثر ہو ئے ہیں۔(جاری ہے)
ضرار کلیم نے مزید کہا کہ امن وامان ،توانائی بحران اور ٹیکسز کی بھر مار سے ملک میں کاروبار کرنا مشکل ہو رہا ہے اور پیداواری لاگت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے،موجودہ حالات میں مقابلے کی فضاء پیدا کرنا ممکن نہیں کسی بھی صنعت کیلئے سازگار ماحول اور بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن ملک میں کاورباری طبقے کو ایسی کوئی سہولت میسر نہیں،ان حالات میں حکومت کو کاروبار کے فروغ کی کو شش کرنی چاہئے تاکہ ملک میں کاروباری سر گرمیوں کو بڑھایا جا سکے۔
حکومت ملک میں تیار ہونے والی مصنوعات کو تحفظ فراہم کرئے تاکہ ملک میں صنعت کا پہیہ چلتا رہے،بصورت دیگر ملکی صنعت کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ مقامی صنعتوں کی بندش سے جہاں قومی خزانے کو نقصان ہو گا وہاں پر بیروزگاری میں بھی اضافہ ہو گا اور افراط زر کی شرح بھی بڑھے گی،ملک کی صنعتی ترقی زبوں حالی کا شکار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ بڑھا دی گی اور گیس بحران بھی جاری ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیس کی مسلسل بندش سے پیداوار میں نمایاں کمی ہو گی اور یہ انڈسٹری مزدورں کی تنخواہیں،حکومتی واجبات اور بلز ادا کرنے کے قابل بھی نہیں رہے گی اگر حالات بدستور یوں ہی رہے تو انڈسٹری مکمل طور پر تباہ ہو جائے گی جس سے لاکھوں مزدور اور کارکن بے روزگار ہو جائیں گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
-
گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
-
اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا
-
برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.