ضلع عمرکوٹ میں کالجوں، اسکولز اور نجی اسکولوں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے طالب علموں اور انتظامیہ کی ایس او پی کے تحت علامتی مشق

جمعرات 5 مارچ 2015 14:22

عمرکو ٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) ضلع عمرکوٹ میں کالجوں، اسکولز اور نجی اسکولوں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے طالب علموں اور انتظامیہ کو ایس او پی کے تحت علامتی مشق(ڈرل) کروائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر عمرکوٹ مخدوم عقیل الزمان کی زیر صدارت آج ڈپٹی کمشنر کے دربار ہال میں کالجوں، اسکولز اور نجی اسکولوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے متعلق ایک اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکولوں اور کالجوں میں مکمل سکیورٹی کے تقاضے پورے کرنے کے لیے محکمہ تعلیم اور تمام متعلقہ اداروں کی مشاورت سے سخت سکیورٹی پروگرام تیار کیا جائے گا جس میں تما م سرکاری اور نجی اسکول عملدرآمد کے پابند ہونگے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکولوں میں سیفٹی اور بچوں ،اساتذہ اور عملہ میں آگاہی اور صلاحیت پیدا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کی جائیں گی اور اس میں سول ڈیفنس، اسکاؤٹس اور دیگر رضاکاروں پر مشتمل ٹیمیں بنائی جائیں گی جو بچوں کے لیے آگاہی پروگرام منعقد کریں گے، اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے اسکولوں کے پرنسپلز کو ہدایت کی کہ وہ اسکولوں میں اساتذہ اور بچوں کے آئی ڈینٹی کارڈ آوزاں لگائے جائیں اور اسکول میں آنے جانے والے افراد کے ریکارڈ رکھنے کے لیے وزیٹر رجسٹررکھیں اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروانے ، خار دار تار، گارڈ اور ملازمین کی جانچ پڑتال کے عمل کو موثر یقینی بنائیں جائیں کالجوں اور اسکول کے باہر نو پارکینگ کے بورڈآویزاں کرائیں ، انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رینجرز، پولیس الہکار اور قانون نافظ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہونگے ،انہوں نے اے ڈی اوز ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ اسکولوں کے اساتذہ اور بچوں کا مکمل ریکارڈ کے متعلق مفصل رپورٹ فراہم کریں،انہوں نے محکمہ پولیس کے آفسران کو ہدایت کی کہ وہ اسکولوں کے ارد گرد مشکوک افراد ، نو پارکنگ اور ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بھرپور توجہ دیں اورتعلیمی اداروں کی حدو د میں پولیس کا پیٹرولنگ گشت کو بڑھایا جائے، اس موقع پر رینجرز کے ونگ کمانڈر کرنل ساجد نے کہا کہ اسکولوں میں کسی بھی غیر متعلقہ افراد کو بغیر تصدیق کے اسکول کے اندر داخل ہونے نہیں دیا جائے اور تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کی تمام کلاسوں میں ایمرجنسی نمبر اوراسکول میپ لگائے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں سرکاری نجی اسکول واقع ہیں ان مقامات پر فول پروف سکیورٹی کویقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ای ڈی سی ون سبھاش چندر، رینجرز کے ڈاکٹر گوتم ، ڈی ایس پی سامارو ، ریجنل ڈاریکٹر پرویشنل پرائیوٹ اسکول پروفیسر عبدلحمیدشیخ ،کالجوں اور اسکولوں کے ای ڈی اوز، پرنسپلزاور دیگر افسران نے شرکت کی۔