پنجاب بھر میں امتحان میٹرک سالانہ میں بوٹی مافیا اور نقل شکایات پر خصوصی سکواڈز تشکیل

جمعرات 5 مارچ 2015 14:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) پنجاب بھر میں امتحان میٹرک سالانہ 2015ء کے جاری بوٹی مافیا اور نقل شکایات پر چیئرمین بورڈ پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑ ماہرین تعلیم پر مشتمل موبائل انسپکٹرز اور خصوصی سکواڈز تشکیل دیدئیے گئے جو مختلف امتحانی سنٹرز پر اچانک چھاپے مار کر فرداَ فرداَ تمام امیدواران کی جامہ تلاشی لیں گے اس دوران اگر ان سے امتحانات میں مدد دینے والا کوئی بھی میٹریل برآمد ہوا تو ان کے خلاف نہ صرف نقل کیس بنا دیا جائے گا بلکہ موقع پر ہی گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروا دی جائے گی۔

انہوں نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء کو سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ موبائل انسپکٹرز اور خصوصی سکواڈز امتحانی سنٹرز کی حدود میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر اور امتحانات پر کسی بھی طرح اثرانداز ہونے کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف بھی فوری کارروائی عمل میں لائیں گے اور اس سلسلہ میں کسی سے کوئی رورعائیت نہ برتی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے امتحانی عملہ کو بھی ہدایت کی وہ اپنے فرائض بلاخوف وخطر سرانجام دیں اس دوران اگر کوئی بھی بااثر شخص انہیں نقل لگوانے کیلئے ہراساں کرنے کی کوشش کرے تو وہ فوری طور پر ایس ایم ایس یا کال کرکے مجھے اس کی اطلاع دیں انشاء اللہ ان کے فون بند ہوتے ہی قانون حرکت میں آئے گا اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔جبکہ آج کلاس دہم سائنس گروپ کا کیمسٹری اور آرٹس گروپ کا جنرل سائنس کا پرچہ ہو گا جس کیلئے خصوصی ہدایت پر تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :