مانسہرہ: طالبہ زیادتی کیس میں مرکزی ملزمان کو 14،14 سال قید کی سزا

جمعرات 5 مارچ 2015 14:09

مانسہرہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء )مانسہرہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے طالبہ زیادتی کیس کا فیصلہ سنادیا، مرکزی ملزم قاری نصیر اور اس کے ساتھی فیضان کو چودہ ، چودہ سال جبکہ ملزم حسین مشتاق کو دس سال قید کی سزا سنادی گئی، ملزمہ انعم سلیم کو عدالت نے بری کردیا۔

(جاری ہے)

مانسہرہ میں طالبہ زیادتی کیس میں زیرحراست ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا،عدالت نے مرکزی ملزم قاری نصیر اور اس کے ساتھی فیضان کو چودہ، چودہ سال جبکہ ملزم حسین مشتاق کو دس سال قید کی سزا سنادی گئی۔

جبکہ زیادتی میں معاونت فراہم کرنے والی ملزمہ انعم سلیم کو عدالت نے بری کردیا۔واضح رہے مانسہرہ میں تیرہ مئی دوہزار چودہ کو بارہویں جماعت کی طالبہ کو ملزمہ انعم سلیم کی مدد سے چلتی گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایاتھا۔