سینٹ انتخابات، ہارس ٹریڈنگ کے الزامات،کے پی اسمبلی کے باہراپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

، وزیراعلیٰ پرویزخٹک ووٹ کاسٹ کئے بغیر ہی چلے گئے

جمعرات 5 مارچ 2015 14:07

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء ) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی سینیٹ کے الیکشن کے لیئے پولنگ کا عمل کے دوران اپوزیشن کی جانب سے انتخابی عمل میں بعض بے قاعدگیوں کے باعث بار بار پولنگ کا عمل روکنا پڑا۔ اپوزیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے اراکین بیلٹ پیپرز باہر لیکرجارہے ہیں۔

ہارس ٹریڈنگ کیالزامات پر کے پی کے اسمبلی کے باہراپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی، وزیراعلیٰ پرویزخٹک ووٹ کاسٹ کئے بغیر ہی چلے گئے۔ صوبائی اسمبلی میں پولنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا، پی پی پی کے سلیم خان نے پہلا ووٹ ڈالا اس دوران پی پی کی خاتون رکن اسمبلی بیگم نگہت اورکزئی کی جانب سے پولنگ کے عمل پر شور شرابا کیا گیا نگہت اورکزئی نے جماعت اسلامی جبکہ جے یوآئی(ف)کے رکن محمود بیٹنی نے تحریک انصاف کے ایم پی اے پر خالی بیلٹ پیپر نکالنے کا الزام عائد کیا۔

(جاری ہے)

،بیگم نگہت اورکزئی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے واک آوٴٹ کر گئیں صرف سات ووٹ پول ہونے کے بعد پی پی پی کی نگہت اورکزئی کا پولنگ کے طریقہ کار پر احتجاج اورصوبائی اسمبلی میں شور شرابے پر پولنگ روک دی گئی۔اس موقع پر مختلف جماعتوں کے رہنماوٴں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا اے این پی کے افراسیاب خٹک نے کہا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں حکومت میڈیا سے ڈر رہی ہے۔ حاجی عدیل نے کہا کہ سینٹ الیکشن کو مشکوک بنا دیا گیا، خفیہ بیلٹ نہیں ہو رہے پی ٹی آئی نے بارہ ووٹ باہر نکال کر پول کئے ۔

متعلقہ عنوان :