لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت 5جج ماہ رواں ریٹائر ہوجائیں گے

جمعرات 5 مارچ 2015 13:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) رواں ماہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سمیت 5ججزریٹائرجبکہ تین ججزکنفرم نہ ہونے کے باعث عہدوں سے سبکدوش ہوجائیں گے، جسٹس الطاف ابراہیم قریشی جمعرات 5مارچ کو ا پنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرہو گئے ۔ مارچ کے دوران چیف جسٹس سمیت 5 ججز62 سال کی عمرپوری ہونے کے باعث اپنے عہدوں سے ریٹائرہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

جسٹس الطاف ابراہیم قریشی کی ریٹائرمنٹ پر لاہور ہائی کورٹ میں الواداعی تقریب ہوئی جس میں چیف جسٹس خواجہ امتیاز احمد اوردیگر فاضل جج صاحبان انہیں پرتپاک طریقے سے رخصت کیا۔مسٹرجسٹس شعیب سعید17مارچ، مسٹر جسٹس عبدالستاراصغر19 مارچ، چیف جسٹس خواجہ امتیازاحمد 29مارچ اورمسٹر جسٹس سید افتخارحسین شاہ 31مارچ کو ریٹائرہوجائیں گے۔علاوہ ازیں کنفرم نہ ہونے والے جسٹس شہزادہ مظہر 11اپریل جبکہ جسٹس شاہ خاور اور جسٹس سکندر ذوالقرنین 21مارچ کوریٹائر ہوجائیں گے تاہم آخر الذکرتینوں جج صاحبان کو "لے آف "ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :