Live Updates

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہوگا ‘ سینٹ انتخابات ‘ اسمبلیوں میں واپسی سمیت اہم ایشوززیر غور آئینگے

جمعرات 5 مارچ 2015 13:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کا انتہائی اہم اجلاس کل جمعہ کو ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں منعقد ہوگا ‘ اجلاس میں سینٹ انتخابات کے نتائج کی روشنی میں پارٹی اپنی آئندہ کی حکمت عملی خاص طور پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے مستقبل کے حوالے سے بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مجموعی ملکی سیاسی صورتحال سمیت تحریک انصاف کی اسمبلیوں میں واپسی کے بارے میں بھی کوئی اہم فیصلہ ہوسکتا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :