وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے سعودی عرب کا دورہ مختصر کر کے پنجاب اسمبلی پہنچے

جمعرات 5 مارچ 2015 13:28

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے سعودی عرب کا دورہ مختصر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے سعودی عرب کا دورہ مختصر کر کے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سعودی عرب کا مختصر دورہ کر کے سینٹ انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے پنجاب اسمبلی پہنچے ہیں اس موقع پر ن لیگ کے ارکان اسمبلی کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا ہے واضح رہے وزیراعلیٰ شہباز شریف گزشتہ روز وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے ہمراہ سعودی فرمانروا کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب گئے تھے جو سینٹ انتخابات میں اپنے پسندیدہ سینیٹر کو ووٹ دینے سعودی عرب سے ہنگامی طور پر پنجاب اسمبلی پہنچے ہیں۔