Live Updates

سینٹ انتخابات، پی پی پی کی نگہت اورکزئی کا خیبرپختونخواہ اسمبلی میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی پر دھاندلی کا الزام

جمعرات 5 مارچ 2015 13:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخواہ اسمبلی میں تحریک انصاف اور حکومتی اتحادی جماعت اسلامی پر دھاندلی کا الزام لگادیا۔نگہت اورکزئی کاکہناتھاکہ گلوبٹوں کو اندر بٹھادیاگیاہے جس کے ذریعے دھاندلی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اْنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ایم پی اے تین ووٹ ڈلنے کے بعد 4بیلٹ باکس اْٹھا کرلے گئے اور میڈیا پر پابندی عائدکرکے اسمبلی کے اندر سینٹ انتخابات کے قواعدوضوابط کی دھجیاں اْڑائی جارہی ہیں۔

نگہت اورکزئی کے احتجاج پر پی ٹی آئی اراکین کے ساتھ بھی تلخ کلامی اور ہنگامہ آرائی ہوئی۔ دوسری طرف میڈیانمائندوں نے پابندی عائد ہونے پر احتجاج شروع کردیا اور پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کو داخلے سے روکدیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں کا موقف تھاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی ہدایت پر میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات