اسلام آباد : صدارتی حکم کے خلاف فاٹا اراکین کی درخواست کی سماعت، وفاق اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری

جمعرات 5 مارچ 2015 13:08

اسلام آ باد(اردو ہوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 مارچ 2015 ء) : اسلام آباد میں فاٹا اراکین کی جانب سے صدارتی حکم نامے کے خلاف دائر کی گئی کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں کی گئی، سماعت کے بعد عدالت نے وفاق اور الکشن کمشین کو نوٹسز جاری کر دئے ہیں اور فاٹا انتخابات کے لیے صدارتی حکم کے حوالے سے ایک ہفتے میں الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ہے.