فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے امتحانات 25مارچ سے شروع ہو نگے

جمعرات 5 مارچ 2015 13:05

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے امتحانات برائے سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ برائے سال 2015ء سالانہ کے انعقاد 25مارچ تا 24اپریل کے موقع پر ڈی سی او اٹک چودھری حبیب اللہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت امتحانی مراکز ایف جی بوائز ہائی سکول ، پی او ایف سنجوال، آرمی پبلک سکول اینڈ کالج مانسر کیمپ ، ایف جی پبلک ہائی سکول اٹک کینٹ، ایف جی بوائز ہائی سکول اٹک کینٹ ، آرمی پبلک سکول، اٹک کینٹ ، فوجی فاوٴنڈیشن ہائر سکینڈری سکول تکبیر کالونی اٹک ، ایف جی پبلک ہائی سکول اے ایم ایف کالونی کامرہ، فضائیہ ڈگری کالج اے آر ایف کامرہ، فضائیہ ڈگری کالج ایم آر ایف کامرہ اور ایف جی بوائز پبلک ہائی سکول پی اے سی کامرہ کی دو سو گز حدود کے اندر ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

پابندی کا یہ حکم 25مارچ تا 26مارچ نافذ العمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :