فاٹا سے سینیٹرز کے انتخاب کا صدارتی آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
جمعرات 5 مارچ 2015 13:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) فاٹا کے اراکین پارلیمنٹ نے سینٹ کے حالیہ انتخابات 2015ء کیلئے وفاقی حکومت کی استدعا پر جاری کئے گئے صدارتی آرڈیننس کو جمعرات کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سینٹ کے حالیہ انتخابات کیلئے جاری ہونے والے صدارتی آرڈیننس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ صدارتی آرڈیننس سے نہ صرف فاٹا کے عوام کی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے بلکہ فاٹا کے اراکین پارلیمنٹ کو بھی سینٹ انتخابات سے محروم کردیا گیا ہے ۔
جمعرات کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں رکن قومی اسمبلی جی جی جمال نے صدارتی آرڈیننس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے جس میں فاٹا کے چھ سے زائد اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں ۔(جاری ہے)
درخواست میں وفاق ، صدر پاکستان ، وزارت قانون بذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ سینٹ کے انتخابات کیلئے رات کے تقریباً گیارہ بجے صدارتی آرڈیننس جاری کرنا آئین پاکستان کی کھلی خلاف ورزی ہے اور فاٹا اراکین پارلیمنٹ کو سینٹ انتخابات سے دور رکھنے کیلئے وفاقی حکومت کی استدعا پر یہ آرڈیننس جاری ہوئے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پہلے فاٹا کے عوام تقریباً چار ووٹ کاسٹ کرسکتے تھے جبکہ حالیہ سینٹ انتخابات میں ایک ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے صدارتی آرڈیننس جاری ہوا ہے ۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سینٹ کے حالیہ انتخابات جاری کئے گئے صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.