تحصیل جمرو دمیں بجلی گریڈ سٹیشن کی چار سال میں بھی تعمیر نہ ہوسکی

خیبر ایجنسی میں یومیہ 23گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری

جمعرات 5 مارچ 2015 12:57

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) خیبر ایجنسی کے تحصیل جمرود میں بجلی گرڈ سٹیشن کے افتتاح چار سال گزرگئے تاہم گرڈ سٹیشن تعمیر نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

خیبر ایجنسی میں یومیہ اوسطا 23گھنٹے بجلی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لئے سابق گورنر مسعود کوثرنے 2011میں افتتاح کیا۔ تاہم چار سال کے دوران صرف عمارت کی تعمیر ہوئے لیکن گریڈ سٹیشن فعال نہیں ہوا۔گرڈ سٹیشن کے قیام کے لئے 700 ملین روپے فنڈ منظور کیا گیا۔ گرڈ سٹیشن کے قیام میں سست روی کے باعث آج بھی ایجنسی بھر میں یومیہ 23گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ جس سے عوام کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :