چیف الیکشن کمشنر نے راجہ پرویز اچشرف کی درخواست کا نوٹس لے لیا، دھاندلی کے ثبوت مانگ لیے

جمعرات 5 مارچ 2015 12:56

پشاور(اردو ہوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 مارچ 2015 ء) : پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کے پی کے اسمبلی میں دھاندلی کا دعویٰ کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ یہاں کھلم کھلا دھاندلی ہو رہی ہے، جس پر انہوں نے الیکشن کمیشن کو دھاندلی کا نوٹس لینے کی درخواست دائر کی تھی، الیکشن کمشنر نے درخوست پر نوٹس لے لیا اور راجہ پرویز اشرف سے دھاندلی اور ہارس ٹریڈنگ کے ثبوت مانگ لیے ہیں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ اور دھاندلی کے ثبوت پیش کریں الیکشن کمیشن کاروائی کرے گا، اس حوالے سے چیف ا لیکشن کمیشنر کا کہنا تھا کہ کسی صورت بھی ہارس ٹریڈنگ کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے کے پی کے اسمبلی کے ریٹرننگ آفسر سے بھی رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے پشاور میں ہونے والی ممکنہ ہارس ٹریڈنگ روکنے کی ہدایات کی ہیں.

متعلقہ عنوان :