سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ثابت ہوئی تو سخت کاروائی ہوگی ، چیف الیکشن کمشنر

جمعرات 5 مارچ 2015 12:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا ہے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ثابت ہوئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کا کہنا ہے ہارس ٹریڈنگ کی باتیں تو سب کر رہے ہیں تاہم سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے ثبوت پیش کئے جائیں ، انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ ثابت ہوئی تو سخت کارروائی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :