کراچی‘ اہل سنت والجماعت کے رہنماء سمیت 3 افراد جاں بحق

جمعرات 5 مارچ 2015 12:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے اہل سنت والجماعت کے رہنماء سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ڈی ایس پی نارتھ ناظم آباد کی گاڑی پر دستی بم حملہ، خوش قسمتی سے بم پھٹ نہ سکا۔ بلدیہ میں سلنڈر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے کراچی میں ایک بار بھر ٹارگٹ کلنگ کی لہر میں تیزی آ گئی ہے۔ شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب کار پر فائرنگ سے اہل سنت والجماعت کے رہنماء ڈاکٹر فیاض ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جائے واردات سے نائن ایم ایم کے 4 خول ملے ہیں۔ اہ لسنت والجماعت نے ڈاکٹر فیاض کے قتل کیخلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد جاری احتجاج جمعہ تک موخر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مولانا اورنگزیب فاروقی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

ادھر بہادر آباد میں نامعلوم افراد دکان پر فائرنگ کی جس کے نتیجیمیں غلام محمد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد دھمکی آمیز پرچیاں بھی پھینک کر فرار ہوگئے۔ فائیو سٹار چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے ڈی ایس پی نارتھ ناظم آباد آفاق احمد کی گاڑی میں دستی بم پھینکا جو خوش قسمتی سے دستی بم پھٹ نہ سکا۔ بلدیہ ٹاؤن میں سلنڈر دھماکے کے نتیجیمیں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔